باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ ، وزیر دفاع اور مشیر قومی سلامتی ایل او سی روانہ ہو گئے
روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایل او سی کا دورہ کر رہے ہیں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے بلاجواز نشانہ بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جا رہے ہیں،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ،5اگست کے اقدامات کو کوئی قبول نہیں کرے گا ،کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی،
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی ہندتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان, مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی و علاقائی فورم پر اٹھا رہا ہے اور بھارت سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔
خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔