کشمیر میں بھارتی اقدامات نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا، عالمی برادری کردار ادا کرے، عمران خان

0
41

پاکستان،ترکی اورملائیشیا کے سربراہان کاعلاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے، اس دوران انہوں نے باہمی تعاون پرگفتگو کی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاک،ترک اورملائیشین وزرائےخارجہ کاپہلا سہ فریقی اجلاس30مئی کوجدہ میں ہواتھا، تینوں رہنماؤں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی تبادلہ خیال ہوا، ادھر وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے،

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے انھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم ودہشت گردی سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، مقبوضہ کشمیر میں خونریزی سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر ایکشن لے،

Leave a reply