اسلام آباد: مسئلہ کشمیراورفلسطین کویواین کی قرارداد وں کےمطابق حل کرناچاہیے:عمران خان سےمتاثرہوں :صدرجنرل اسمبلی وولکن بوزکر نے پاکستان آکراپنے خیالات کا اظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو یواین کی قرارداد وں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بطور صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میرا کردار غیر جانب دار ہوتا ہے تاہم انہوں نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں یو این کی جنرل اسمبلی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکرنے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت سے بہت زیادہ متاثرہیں
ذرائع کے مطابق تین روزہ دورہ پاکستان کے موقع پرانہوں ںے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بھی امن کی بحالی ضروری ہے۔ انہوں نے افغانستان میں امن کو پاکستان اور علاقائی ترقی کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن عمل میں کردار قابل تعریف ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکرنے زور دے کر کہا کہ خطے میں تمام ممالک کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں ںے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ںے مسئلہ فلسطین پر اپنا مؤقف احسن انداز میں پیش کیا








