کشمیر بارے کیا کوشش کر رہے ہیں؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے وسائل تباہ کررہا ہے،امریکی کانگریس نے کشمیر جانے کی اجازت نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا ،امریکی کانگریس کی رپورٹ نے ایلس ویلز کو ہلاکر رکھ دیا،پاکستان نے امریکی سینیٹرز کو آزاد کشمیر جانے دی.
مقبوضہ کشمیر،کتنے کمسن بچوں کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا؟ اہم خبر
فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،بھارت نے اپنے آئین اور سیکولرزم کی نفی کی،بھارت کی مختلف ریاستوں سے آزادی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں کوشش کررہے سلامتی کونسل میں دوبارہ مسئلہ کشمیر پر بحث ہو، چین اور روس نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی مدد کی،
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کشمیر بارے امریکہ سے پھر بڑا مطالبہ
فخرامام نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے ، مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند ہیں، کشمیری معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ مودی کے انتہا پسندانہ نظریے کی وجہ سے بھارت کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا، مسئلہ کشمیر کو پاکستان نے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری نے اسے ایک تنازعہ کے طور پر تسلیم بھی کیا ہے۔