میری رگوں میں کشمیری ماں کا خون ،کشمیر بیچ کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیری ماں کا خون ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے کشمیری ایک ہیں، 12سے 13دن کشمیریوں کے ساتھ گزاروں گی، کشمیر کا بیٹا نوازشریف کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑے گا مجھے اور کشمیریوں کو نوازشریف بہت شدت سے یاد آرہے ہیں، کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی لیکن ان کی تقریر نوازشریف کے بغیر ادھوری ہوتی ہے،نوازشریف نے مجھےفون کر کے کہا کشمیر جاوَ تمہیں کشمیریوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے،نوازشریف راجہ فاروق حیدر کی عزت نہیں ان سے محبت کرتے ہیں،مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے،اتنےخوفزدہ ہیں نواز شریف سےبات شروع اورختم کرتے ہیں،انہوں نے ہرہفتے 2منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا وہ کہاں گئی،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک بات کرنا چاہتی ہوں میری بات دھیان سے سننا۔ وہ لوگ جو کشمیر بہچ کر کشمیریوں کے ووٹ چوری کرنے کیلئے بیٹھے ہیں وہ سن لیں۔ اب مسلم لیگ نون وہ نون لیگ نہیں رہی۔ اب نون لیگ تم کو الیکشن چوری نہیں کرنے دے گی۔ ڈسکہ یاد ہے نا۔ میرا باپ اورمیری ماں کشمیری ہیں، کشمیریوں سےدکھ دردبانٹیں گے، کشمیریوں کے دکھوں نےایک دن ختم ہوناہے، سرحدکےدونوں اطراف کےکشمیری متحدہیں، نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کےمسائل حل کریں گے. نواز شریف کے دور میں بھارتی وزیر اعظم چل کر پاکستان آتا تھا اور تم مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کچھ نہیں کر سکے ، آج تم صرف یہ کہتے ہو کہ بھارتی وزیراعظم میرا فون نہیں اٹھاتا ہے تو میں کیا کروں۔

Shares: