کشمیر، بھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری
کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے آر پار ہیوی مارٹرشیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید
کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان ہیوی مارٹر شیلنگ و فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی لیپا اور وادی نیلم کے کئی علاقے بھی بھارتی گولہ باری کی زد میں ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نوسیری تک گولے داغے جا رہے ہیں ۔
بھارتی فوج کی طرف سے نوسیری نیلم جہلم پروجیکٹ پر دس کے قریب گولے داغے گیے جو پانی میں لگنے سے ناکارہ ہوے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
پاک فوج نے وادی نیلم جانیوالی شاہراہ کو پنجگراں سے بند کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں وادی لیپہ کی دونوں یونین کونسلیں شدید فائرنگ کی زد میں ہے۔ نوکوٹ اور کیسر کوٹ میں ہیوی مشین گنوں کی شیلنگ کی گئی۔
نیلم، سالخلہ اٹھمقام، چوگلی ، چلہانہ، سیماری، باڑیاں،ڈیم کوٹ، کیلگراں اور تہجیاں سیکٹر میں بھی انڈین آ رمی کی شدید گولہ باری جاری ہے۔
عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔