مقبوضہ کشمیر، بس حادثے میں 32 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کشتوار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 32 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں پیر کی صبح ایک منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں بس میں سوار 32 مسافر جاں بحق ہو گئے.

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، بس میں کچھ افراد زخمی تھے جو ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے، اس وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، یہ افسوسناک واقعہ کشتوار کے علاقہ کیشون میں پیش آیا ہے.

بس میں سوار مسافروں کے لواحقین کو اطلاع ملنے پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کے لئے ہسپتالوں کا رخ کر لیا.

Comments are closed.