وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی، عدالت میں جواب جمع

0
62

وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیس میں عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے

 

صدر مملکت کی منظوری، وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے 6 صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ،وزارت قانون وانصاف نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا.

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ محتسب کی تقرری صرف صدر کا اختیار ہے،وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں،صدر نے اپنی مرضی سے جو تقرری کرنا تھی وہ وزیراعظم کی سفارش پر کی،مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری قانون کے مطابق نہیں .

جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں،تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں، 30 اگست 2017 کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تقرر کیا.

جواب میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس 2000 کی شق 3(1) کے مطابق صدر پاکستان کوتقرری کا اختیار ہے،2000کےآرڈیننس ،محتسب ایکٹ2013 میں تقرری کیلیےوزیراعظم کی سفارش کا ذکرنہیں.

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے جبکہ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ سینئر پولیس آفیسر مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں‌ اور اس کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی. جب سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا تو اس وقت مشتاق سکھیرا پنجاب پولیس کے سربراہ تھے.

Leave a reply