عمران خان سےکشمیری بچوں کی تنظیم کی ملاقات، وزیراعظم مسائل سن کر پریشان

0
35

اسلام آباد: کشمیری بچوں کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے کشمیری بچوں کی تنظیم کشمیر ریلیف ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کشمیری بچوں کی تنظیم کشمیر ریلیف ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ٹرسٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرہ افراد کی فوری بحالی اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

Leave a reply