آج پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی۔ چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا
پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا
Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل







