میں بتارہا ہوں بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے. بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کردیا
نئی دہلی :مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے. ان خیالات کا اظہار بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کھٹوعہ میںایک دریا کے پل کا افتتاح کرنے کی تقریب میں کیا .
تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میںیقین سے کہ سکتا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائےگا.راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ وہ کس قسم کی آزادی چاہتے ہیں ،کیا وہ پاکستان کے کشمیر کی طرز کی آزادی چاہتے ہیں؟ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری حریت پسندوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سے بات چیت کیوں نہیںکرتے.ان کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیے.
راج ناتھ سنگھ نے کشمیری قیادت کے حوالے سے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کشمیرمیں امن و امان اور حالات کو بہتر کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں.