کشمیرانتخابات پی ٹی آئی کے بعد پی پی دوسری بڑی جماعت:ن لیگ کا وجود خطرے میں‌

0
52
کشمیرانتخابات پی ٹی آئی کے بعد پی پی دوسری بڑی جماعت:ن لیگ کا وجود خطرے میں‌ #Baaghi

کوٹلی :کشمیرانتخابات پی ٹی آئی کے بعد پی پی دوسری بڑی جماعت:ن لیگ کا وجود خطرے میں‌،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے انتخابات جوں‌جوں قریب آرہے ہیں اس وادی میں‌سیاسی سرگرمیاں بھی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہیں ، کہیں پی ٹی آئی کے جلسے ہیں‌ تودوسری جگہ پرپاکستان پیپلزپارٹی اپنا رنگ جمائے بیٹھی ہے

ذرائع کے مطابق کوٹلی میں بلاول بھٹو کے خطاب اورسیاسی سرگرمیوں کے بعد بہرکیف فی الحال پی پی اس حلقے میں ایک مضبوط جماعت بن کرسامنے آئی ہے ، لوگوں‌نے جس محبت کے ساتھ بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہا اس سے پی پی سے متعلق لوگوں‌کی دلچسیپی ظاہر ہوتی ہے

کوٹلی سے محمد عمران کہتے ہیں کہ اس حلقے میں مقابلہ پی ٹی آئی اور پی پی کے درمیان ہوگا کیوں کہ یہاں بلاول کے آنے سے پہلے صورتحال پی ٹی آئی کے حق میں جارہی تھی ، جب اس سلسلے میں محمد عمران سے پوچھا کہ اس حلقے میں ن لیگ کی کیا پوزیشن ہے توان کا کہنا تھا کہ بہرکیف اب ن لیگ کا دورگزرچکا ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں عوام کو کچھ نہیں دیا اورہوسکتا ہے کہ ن لیگ ان انتخابات میں تیسری پوزیشن بھی نہ سکے

Leave a reply