فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت پرنسپل کالج ڈاکٹر سائزہ خانم نے کی۔اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیربنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔پرنسپل ادارہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورکشمیرکی آزادی کے لئے ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیرکی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے.
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

Latest from پاکستان

سگریٹ پر ٹیکس لگے گا تو غریب کی پہنچ سے دور ہوگا،تحریر: روبینہ اصغر
سگریٹ پر ٹیکس لگے گا تو غریب کی پہنچ سے دور ہوگا تحریر: روبینہ اصغر آج کل سگریٹ اور تمباکو نوشی کو فیشن سمجھا

کراچی: ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دیوار توڑ کر فرار، 30 دوبارہ گرفتار,سرچ آپریشن جاری
ملیر جیل کی دیوار توڑ کر سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملیر جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی علاقے میں

کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ
شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج صبح ایک مرتبہ پھر زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق

منڈی بہاؤالدین ،پٹرول پمپ پر تیل کی منتقلی کے دوران آگ بھڑک اٹھی
منڈی بہاؤالدین میں ایک پٹرول پمپ پر اُس وقت ہولناک آگ لگ گئی جب آئل ٹینکر سے ایندھن منتقل کیا جا رہا تھا، آگ

سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز، کے الیکٹرک پر ارکان برہم
سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کراچی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید گرما گرمی دیکھنے میں