کشمیر ہمیشہ سے ہماری شہہ رگ ہے ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرے ، صدر مملکت

0
78

کشمیر ہمیشہ سے ہماری شہہ رگ ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرے ، صدر مملکت

باغی ٹی وی : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو. پریڈ میں شامل بری ، بحری اور فضائی افواج سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا .

انہوں نے کہا کہ آج کا دن یوم پاکستان مسلمانان برصغیر کے ان کی اپنی شناخت اور آزادی کا دن ہے . یہ دن ہمیں‌یاد دلاتا ہے علامہ اقبال خواب کی یاد دلاتا ہے . جسے قائد اعظم نے عملی جامع پہنایا.پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے مل کر جیسے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنایا وہ ایک مثال ہے . دہشت گردی کے خلاف قابو پا کر اپنے دشمنوں کو خاص پیغام دیا .

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا جنگ ہویا اندرونی خلفشار،دہشت گردی ہویاقدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے،پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا.دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے.ہم نےکم وسائل کےباوجود کورونا وبا کا سامنا کیا،ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے،لیکن احتیاط لازم ہے.

صدرمملکت کا کہنا تھا ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں، .جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے.کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے.ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں،

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کےمنصفانہ حل سے مشروط ہے،5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے .ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،

انہوں نے او آئی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اختلافات بھلا کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے.خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں.کوروناویکسین کی فراہمی پر چین کا شکرگزار ہوں،دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے،چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے،

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے.پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے،اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے..او آئی سی جیسے فورم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،

یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ ، فضا نعرہ تکبیر سے گونچ اٹھی

Leave a reply