حریت رہنما غلام محمد بٹ کو بھارتی پولیس اورایجنسیوں نے دوران حراست شہید کردیا

0
71

اسلام آباد:’حریت رہنما غلام محمد بٹ کو بھارتی پولیس اور ایجنسیوں نے دوران حراست شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیری رہنما حریت قائدغلام محمد بٹ ک بھارت کے آلہ آباد جیل میں دوران حراست شہید کردے گیا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق ان کی خبرکی تصدیق کشمیری رہنماعبدالحمید لون رہنما حریت کانفرنس نے کی ہے ،عبالحمید لون نے حریت رہنما غلام محمد بٹ کوجس طرح تشدد کرکےشہید کیا وہ ظلم و تشدد قابل بیان نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ غلام محمد بٹ کی شہادت پربھارت کے بیہمانہ ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں

پندرہ ہزارسے زائد کشمیری بھارت کے مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں اور ان کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔عبدالحمید لون حریت کانفرنس رہنما نے کہا ہے کہ حقوق البشر کی عالمی تنظیمیں غلام محمد بٹ کی شہادت کی تحقیقات کریں ۔

عبدالحمید لون حریت کانفرنس رہنمانے کہا ہے کہ 1989 سے لیکر آج تک بھارتی فوج اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے حراست کے دوران تشدد سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں اور حریت رہنماوں کو شہید کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیری عوام کے دوران حراست لاپتہ اور قتل کے واقعات کی تحقیقات کرے ۔

Leave a reply