کشمیر کے حوالہ سے نیشنل پارلیمنٹیرین کانفرنس 18 ستمبر کو ہو گی،چیئرمین سینیٹ

0
46
Chairman Senate Sadiq Sanjrani

کشمیر کے حوالہ سے 18 ستمبر کو نیشنل پارلمنٹیرین کانفرنس ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے نیشنل پارلیمنٹیرین کانفرنس 18 ستمبر کو ہو گی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، کانفرنس میں اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 42 روز ہو گئے ہیں، کشمیری کرب میں مبتلا ہے، عالمی دنیا کشمیریوں کی آواز بنے ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں‌کے ساتھ ہے، مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب ہے، دنیا مودی کو کشمیریوں پر مظالم کرنے سے روکے.

وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ، دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کرفیو کو 42 روز ہو گئے، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔

وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

Leave a reply