مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

0
47

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔ مسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

گٹریس نے مزید کہا اگر دونوں فریق چاہیں تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا نے کی تیاری کر رہا ہے۔

Leave a reply