کشمیریوں کے حق میں ہوا ایسے ملک میں احتجاج کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اہم خبر

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف جہاں‌ دنیا بھر کے دیگر خطوں و علاقوں‌ میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں وہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی احتجاج کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مظاہرہ طلباء کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کشمیریوں‌ سے یکجہتی کا اظہار کیا، نجی ٹی وی کے مطابق تہران میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا، مظاہرہ کرنے والے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف تحریریں‌ درج تھیں،

یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی طرح مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے، ایک دن قبل برطانیہ میں سکھوں کی طرف سے بھی احتجاج کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین بھی بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،

Comments are closed.