وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا آٹھواں اجلاس آج ہوا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹریز،ماہرین بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل کے اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال پر مشاورت کی گئی، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے حالیہ رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ 23روز سے مسلسل کرفیوں کا سامنا کررہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نماز عید اور نمازجمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی سامنے آنے والی رپورٹس تشویشناک ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر جائیں گے پاکستان نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا
سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے
بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ نے فضائی حدود کی بندش بارے کیا کہا؟