راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ کشمیرپرسابقہ اورموجودہ حکمرانوں کی سردمہری اور مٹی پاؤ پالیسی کے باعث آج ایک کروڑکشمیری مظلوم مسلمان ظلم کی تنگ وتاریک جیل میں قیدہیں،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تقریرکرنے اور آزادی کے نام پرپودالگانے کوبڑاکارنامہ سمجھتے ہیں، امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے کال دے دی جماعت اسلامی کشمیرکی بقاء کیلئے 22دسمبرکو اسلام آباد کے قبرستان جیسے محلات میں سوئے بے حس اور بے حمیت حکمرانوں کوجگانے کیلئے پاکستان بھرسے انسانوں کا سمندراسلام آبادلائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرزون کی تقریب حلف برداری ودیگراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،خواجہ وقارخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرصدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان، امیرزون محمدثاقب صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان اورعمائدین شریک تھے۔ راجہ محمدجواد نے کہاکہ تبدیلی کے ثمرات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اب قوم عذاب کی صورت مسلط اس سونامی سے نجات کیلئے دن رات دعائیں کرتی ہے۔ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقے کو متاثر کیاہے۔ لوگوں کے لیے اب سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیاہے۔ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ عوام اچھی قیادت کا انتخاب کریں تو اللہ تعالیٰ ملک و قوم کے تمام مسائل حل کر دے گا۔

Shares: