حلقہ ایل اے 5 برنالہ نے جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدوارایم مرزاعامرجرال نے اعوان شریف روڈ برنالہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا ہے، افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے، تلاوت قرآن پاک قاری اسماعیل نے کی، خطاب قاری عبد المھیمن، قاری معوذ اور نامزد امیدوارایم عامرجرال نے خطاب کیا ہے.

الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے حلقہ برنالہ سے نامزد امیدوارایم عامرجرال نے کہا کہ موروثی لوٹ مارکی سیاست کا جنازہ اٹھنے والا ہے، 25جولائی کوکرسی کا نشان ہی جیت کا نشان بنے گا، ہم ریاست کشمیرکواندھیروں سے نکال کر روشنیاں لائیں گے، خدمت خلق کا عزم لے کرمیدان سیاست میں نکلے ہیں، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی کامیابی کے لئے اہلیان برنالہ اپنا بھرپورکردارادا کریں، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، اہل علاقہ کی پسماندگیوں کودورکریں گے۔

عامرجرال نے یہ بھی کہا کہ ہم نے میدان سیاست میں قدم رکھا تومخالفین کے قدم اکھڑ گئے ہیں، بعض لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، ریاست کشمیرکوچوروں اورڈاکوﺅں کے حوالہ نہیں کیا جاسکتا ہے، حلقہ میں آکرمعلوم ہوا کہ ووٹ کے تقدس کوکیسے پامال کیا گیا ہے، ووٹ کے بدلے میں محرومیاں اہل علاقہ کا مقدربنی، کشمیرکو بچانے کے لئے جھولی پھیلاﺅں گا، ریاست کشمیر کی خوشحالی کے لئے ہر شخص کے پاس جاﺅں گا، کہوں گا کہ اس ریاست کولٹیرے پڑگئے ہیں، آﺅ کشمیریومیرا ساتھ دو، میں اپنی ذات، برادری یا ذاتی مفادات کے لئے سیاست میں نہیں آیا، میری سیاست تجارت نہیں بلکہ عبادت ہے، میری سیاست وفا کی سیاست ہے، جہاں آپ کا پسینہ گرے گا وہاں ایم عامرجرال کا خون گرے گا۔

Shares: