کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہیومن رائٹس واچ نے بے نقاب کر دیا: ترجمان دفترخارجہ
کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہیومن رائٹس واچ نے بے نقاب کر دیا: ترجمان دفترخارجہ
باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانےوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کےخلاف ہرظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دئیے ہیں، اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کشمیر کے تنازع کا نوٹس نہیں لے رہی۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور مقبوضہ وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہو چکی ہیں.
واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔ زبردستی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو رہا کیا جائے، کشمیریوں کی آزادی اظہار کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے