کشمیر میں‌ چار نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کشمیری سراپا احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے دوران 4نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کشمیریوں کا زبردست احتجاج جاری ہے۔ قابض انتظامیہ نے شوپیاں اور دیگر علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔اس دوران کشمیریوں کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بھارتی قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں کشمیری مجاہدین کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.