مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
مقبوضہ کشمیر میں ذہنی تناؤ سے تنگ آکر ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کی طرف سے خودکشی کا یہ تازہ واقعہ بانڈی پورہ کے چونٹی مولہ علاقہ میں پیش آیا ہے، بھارتی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی،
زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہو گیا، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 26 سالہ پون کمار کے بطور ہوئی ہے، واضح رہے کہ کشمیری مجاہدین کے حملوں کے خوف اور گھر جانے کیلئے چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوج میں خودکشیوں کےو اقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،