مقبوضہ کشمیر، نہتے نوجوانوں کا بھارتی فوجی قافلے پر دھاوا، گاڑیوں پر لاٹھیاں برساتے رہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلہ پر نہتے کشمیری ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے ٹوٹ پڑے جس پر بھارتی فوجی بے بس ہو کر رہ گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ایک کانوائے نام نہاد سرچ آپریشن کیلئے علاقہ میں داخل ہوا تو مقامی کشمیری لاٹھیاں، ہاکیاں اورڈنڈے لیکر آ گئے اور بھارتی فوجی قافلے کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے. اس دوران کشمیری نوجوانوں نے اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے.
نہتے کشمیریوں کی شدید مزاحمت پر بھارتی فوجی مکمل طور پربے بس نظر آئے. اس دوران کشمیری نوجوان موبائل سے ہندوستانی فوجیوںکی بے بسی اور نوجوانوں کے فوجی گاڑیوں پر دھاوا بولنے کی ویڈیو بھی بناتے نظر آئے. سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے.
واضح رہے کہ آج ہی بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور کشمیریوںکے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات کی ہیں تاہم کشمیری نوجوانوں کا جذبہ حریت دن بدن مزید پروان چڑھ رہا ہے.