مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی عید کے ایام میں بھی دہشت گردی جاری، 4 مزید نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 4 مزید کشمیری نوجوانوں‌ کو شہید کر دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں‌ کی شہادت کا یہ واقعہ پلوامہ میں‌ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا ہے. بھارتی فوج نے کشمیریوں‌کے گھروں‌ میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے. اسی دوران نہتے کشمیری نوجوانوں‌ کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا. بھارتی درندگی کے خلاف ہزاروں‌کشمیریوں‌نے شدید احتجاج کیا ہے.

رپورٹ کے بعد عید کے ایام میں بھی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا. کشمیری عوام سراپا احتجاج بنے رہے اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں‌ نعرے بازی کی جاتی رہی. بھارتی قابض انتظامیہ نے مظاہروں‌پر قابو پانے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے. بھارتی فورسز کی جانب سے پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے چھرے برسانے، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی اطلاعا ت ہیں.

Comments are closed.