کشمیر میں بھارتی فوج نے 13 سالہ بچے کو ”چھوٹا ڈان“ قرار دیکر گرفتار کر لیا

0
46

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 13 سال کے ایک بچے کو گرفتار کر کے چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیاں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ چوہدری نے ایک تیرہ سالہ بچہ گرفتار کیا ہے جو دس سال کی عمر سے ہی نوجوانوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بھارتی فوج پر پتھراؤ کے واقعات میں ملوث تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں لوگ اس بچے کو چھوٹا ڈان کے نام سے جانتے ہیں اور یہ اتنی دلیری کا مظاہرہ کرتا تھا کہ بھارتی فوج اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے وقت ہندوستانی فوج سے خوفزدہ ہو کر بھاگتا بھی نہیں تھا،

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے بچے کو جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بچے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ڈنڈا ہاتھ میں پکڑے لوگوں کو چیک کر رہا تھا، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بچہ معصوم ہے لیکن یہ احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا اور پھر اس نے بھارتی فوج پر پتھر بازی شروع کر دی تھی، واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے پتھراؤ کے الزام لگا کر سینکڑوں‌ چھوٹی عمر کے بچوں‌ کو بھی گرفتار کر کے تھانوں‌میں بند کر رکھا ہے اور ان کی رہائی کیلئے بچوں کے والدین سے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے،

Leave a reply