مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
Congress slams govt over militants attacks in J&K, demands answer for ‘intel failure’ https://t.co/3mK86yPRw4 pic.twitter.com/T1O7sb7o1M
— Kashmir Reader (@Kashmir_Reader) June 19, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں پرہندوستانی میڈیا کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کشمیری مجاہدین کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں اسلام آباد(اننت ناگ) اور پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملوں کے نتیجہ میں ہندوستانی میجر کیٹن شرما سمیت متعدد افسروں و اہلکاروں کی ہلاکت اورشدید زخمی ہونے پر بھارتی ایجنسیوں اور مودی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ اے بی نیوز کی خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومت بتائیں کہ کب تک لاشوں پر لاشیں اٹھائی جائیں گی، یہ وہ سوال ہے جو بھارت سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینا پڑے گا۔
بھارتی خاتون اینکر نے کہاکہ روزانہ لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں کیوں نہیں بھارت سرکار ان لوگوں کے اہل خانہ کو سنتی جن کے لوگ مارے جارہے ہیں۔ کیا حکومت کی پلاننگ میں کوئی کمی ہے یا حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے پاکستان کے خلاف بھی الزام تراشی کی اور کہا کہ جب انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان ایسے باز نہیں آئے گا تو پھر اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف آخری چوٹ کیوں نہیں لگا رہا؟ یہ میرا چھبتا ہوا سوال ہے جس کا جواب بھارت سرکا رکو دینا ہو گا؟
سوشل میڈیا پر بھی بھارتی دانشوروں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حالیہ پلوامہ حملہ پر شدید احتجاج کیا اور اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں پلوامہ حملہ کو نظر انداز کیا گیا اس لئے ایک اور پلوامہ حملہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ جموں کشمیر کے گورنر نے بھی پلوامہ حملہ میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
J&K Governor admitted Intelligence failure in Pulwama attack. IG, Kashmir Police warned of IED attack, via Signal sent on 8 Feb, 2018. It was ignored. The result was Pulwama attack, where 44 of our Jawans sacrificed their lives in IED blast.
— digvijaya singh (@digvijaya_28) June 19, 2019
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کینسر بن چکی ہے۔ ایک شہیدہوتا ہے تواس کی جگہ مزیدنوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آخر کب رکے گا۔
بھارٹی ٹی وی نے مرنےو الے ہندوستانی اہلکار کے والد کی گفتگو بھی دکھائی جس نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ آج میرا بیٹا گیا ہے کل کو کسی اورکا مارا جائے گا۔ حکومت بتائے وہ ایکشن کیوں نہیں لیتی جس سے روز انہ کا معاملہ ختم ہو جائے۔ کتنے فوجی مزید مروائے جائیں گے۔
بھارتی این ڈی ٹی وی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ہندوستانی فوج کو اپنے دس اہلکاروں کو کھونا پڑا ہے۔ادھر کانگریس نے چوبیس گھنٹوں میں پانچ فوجی افسر اور اہلکار مارے جانے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور ان ہلاکتوں کا سبب انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد(اننت ناگ) میں میجر کیتن شرما کی ہلاکت کی طرح ایک اور میجر راہول ورما بھی شدید زخمی ہوا ہے۔