کشمیر میں جاری کرفیو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، اسد قیصر

0
46

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام نے کشمیری عوام کو اپنے جائز حقوق سے محروم کر رکھا ہے،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام نے کشمیری عوام کو اپنے جائز حقوق سے محروم کر رکھا ہے، اقوام متحدہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں کردار ادا کرے، کشمیر میں 80 دنوں سے جاری کرفیو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد کروائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق دنیا میں تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے، 5 اگست کے بھارتی اقدام نے کشمیری عوام کو اپنے جائز حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں کردار ادا کرے۔ کشمیر میں 80 دنوں سے جاری کرفیو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے،

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پوری کشمیری اور پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے حل لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتا ہے،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

Leave a reply