مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی
مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد جاں بحق چھ زخمی ہو گئے ہیں. گاڑی میں ایک پرائیویٹ سینٹر سے وابستہ طلباء سوار تھے اور وہ سیر و سیاحت کی غرض سے دبجن جارہے تھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ ہولناک حادثہ شوپیاں میں تاریخی مغل روڈ پر پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق پونچھ سے دبجن علاقہ کی کی طرف ایک ٹیمپو ٹراؤلر گاڑی جارہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ گہری کھائی میں جا گری. اس حادثہ میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس پر پورے کشمیر میں جمعرات کے دن غم کی فضا رہی.
حادثہ میں زخمی ہوئے وابے بعض طلباء اور طالبات کی حالت نازک ہے جس پر اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے. پانچ زخمیوںکو شوپیاں سے سری نگر کے صدر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے. مقبوضہ کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.