مقبوضہ کشمیر کے کشتوار ضلع میں گاڑی الٹنے سے 15مسافر زخمی ہوئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں. یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب کنڈی علاقہ سے کشتواڑ جانے والی ایک مسافر گاڑی سڑک کے درمیان الٹ گئی.
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے 15 زخمیوں کو کشتواڑ ہسپتال پہنچایا ہے. مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے.








