مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

0
38

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شدید مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ان دنوں‌ کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں‌ اور نظربندیوں‌ کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے. اس سلسلہ میں‌ بھارتی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن حریت ترجمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اوربعد میں سری نگر کے شیر گھڑی تھانے میں نظربند کردیا۔

بزرگ کشمیری قائد اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے غلام احمد گلزار کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریاست بے آئین وقانون میںسیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو سیاسی طور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جان بوجھ کر سیاسی بے یقینی کا ماحول پیدا کرکے کشمیریوں کودیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں سے جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی طور کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a reply