مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے فیصلے سے وادی کشمیر میں لوگوں کے اندر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیاں بھیجنے کا فیصلہ صحیح نہیں ہے،
انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہوئے ہیں، بھارتی فوج کے ذریعے تو آپ جموں وکشمیر میں عارضی طور پر امن قائم کرسکتے ہیں لیکن دیرپا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے، واضح رہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے دس ہزار سے زائد مزید فوج تعینات کرنے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے،