مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے زخمی کشمیریوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ

بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے کولگام علاقہ میں نہتے کشمیریوں‌ پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسانے سے زخمی ہونے والوں‌کی تعداد 90 ہو گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیلٹ گن کے چھرے آنکھوں میں‌ لگنے سے ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جن کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. کولگام میں پیلٹ برسانے اور فائرنگ کے بعد نوے سے زائد کشمیری زخمی ہوئے تو کشمیری نوجوانوں‌کی بڑی تعداد ہسپتال بلڈ دینے کیلئے پہنچ گئی. اس دوران کشمیریوں‌کی طرف سے بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. کشمیریوں نے اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی.

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے روزانہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑی میں نہتے کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے.

Comments are closed.