مقبوضہ کشمیر، سیاحوں‌ کی جان بچاتے ڈوبنے والے کشمیری گائیڈ کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں‌ گورنر ستیہ پال ملک نے سیاحوں کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے ٹورسٹ گائیڈ کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹورسٹ گائیڈ رؤف احمد ملک جو پہلگام کے دریائے لدر میں سیاحوں کی جان بچانے کے دوران خود دریا میں‌ ڈوب گئے اس کی بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔ گورنر کشمیر نے گائیڈ کو ایک ہیرو قرار دیا جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

گورنر نے رؤف احمد ڈار کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے مالی امدا د کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ کشمیری ٹورسٹ‌ گائیڈ نے سات سیاحوں‌کی جان بچائی لیکن خود کو نہیں‌ بچا سکا.

Comments are closed.