مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں میں 24 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. بھارتی دعویٰ
مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جاں بحق ہونے والے چار کشمیری نوجوانوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو پلوامہ پولیس لائنز سے لاپتہ ہوئے تھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نےد عویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں پولیس اہلکار محض چوبیس گھنٹے قبل پلوامہ پولیس لائنز سے لاپتہ ہوئے تھے تاہم وہ اگلے دن ہی بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں. شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت شبیر احمد اور سلیمان احمد کے بطور ہوئی ہے. یہ دونوں پلوامہ اور شوپیاں کے رہنے والے تھے جنہوں نے کشمیری جہادی تنظیم میںشمولیت اختیار کر لی تھی.
رپورٹ کے مطابق یہ کھلاڑی اپنی سروس رائفلیں بھی جاتے ہوئے ساتھ لے گئے تھے. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ شہید ہونےو الے دوسرے کشمیری نوجوانوں میں عرفان احمد بٹ اور عاشق حسین بھی شامل ہیں. شہید نوجوانوں کا تعلق کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد سے بتایا جاتا ہے.