مقبوضہ کشمیر میں کشمیری کمانڈر ذاکر موسیٰ اور شہری ظہور احمد کی شہادت پر سوموار کو چوتھے دن بھی جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جس پر تمام کاروباری مراکز اور پٹرو ل پمپ وغیرہ بند رہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جبکہ جنوبی کشمیر میں ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کولگام، اسلام آباد(اننت ناگ)، شوپیاں، ترال اور دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے پیش نظر اضافی فورسز تعینات کی گئیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل رہا۔ ٹرانسپورٹ بھی کم رہی اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی۔

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز بھی شہری ظہور احمد اور ذاکر موسیٰ کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی چیکنگ کی جاتی رہی۔ قابض انتظامیہ نے تعلیمی ادارے سوموار کے دن بھی بند رکھے۔ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات رکھی گئی۔ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

Shares: