مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں،صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے‌صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے،کشمیریوں‌ کو مار کر گمنام قبروں میں دفن کر دیا جاتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے شہریوں کو آباد کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاوَنی میں تبدیل کردیا ،کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،بھارت نے مواصلاتی ذرائع کو بھی معطل کیا ہواہے،

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدام مقبوضہ وادی پر ایک نیا حملہ ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں نئی دلی سےبراہ راست حکومت کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے مقبوضہ وادی کو میدان جنگ اور جیل میں بدل دیا ،گرفتار کشمیریوں کو بھارتی فوج تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کررہی ہے ،

صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خبریں جو پہنچ رہی ہیں اس سے ابھرنے والی تصویر بھیانک ہے ،مغربی ممالک کی تنظیموں کا دہرا معیار ہے،لاک ڈاوَن اور مواصلاتی نظام بلاک ہونے کے باعث ادویات کی کمی کا سامنا ہے،سلامتی کونسل کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے جو نکتہ آغاز ہے،مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم کیے گئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر سے گرفتار افراد کو بھارتی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، حریت رہنما بھی جیلوں میں قید ہیں، کشمیریوں‌ کو مار کر گمنام قبروں میں دفن کر دیا جاتا ہے، جموں کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے،

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر لڑنےکیلیےسلامتی کونسل سے رابطہ ضروری ہے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بتا دیا گیا ان کا ان کی زمین پر ہی اختیار نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں،انسانی حقوق کا درس دینے والے کوئی آوا ز نہیں اٹھا رہے،اب تک 6ہزار افراد کو غائب کر کے تشدد کیا جارہاہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے سلامتی کونسل مزید اجلاس بلائے

Comments are closed.