کشمیر میں اسوقت قیامت اور کربلا کا منظر ہے،صدر آزاد کشمیر

0
42

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر،پاکستان اور بھارت کےمسلمانوں کو للکارا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پوری دنیا پاکستانی قوم اور کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ اقدام کے خلاف متحد ہیں ،کشمیریوں سے کہا جارہا ہے کہ زمین چھین کر اقلیت بدل دیں گے،کشمیریوں کے لیے جو کچھ حکومت پاکستان کررہی ہے سراہتا ہوں،

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کا منصوبہ سمجھنے کی ضرورت ہے،لوگوں کو عارضی جیلوں میں رکھا جاتا ہے ،کشمیر میں اسوقت قیامت اور کربلا کا منظر ہے،مسئلہ کشمیر پر ایک عالمی تحریک کی ضرورت ہے ،

کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت کوپاکستان کےخلاف بھی جارحانہ اقدامات سے روکنا ہوگا،دفترخارجہ عالمی فورمز پر بھرپورطریقے سے کشمیر کا معاملہ اٹھارہا ہے،بھارت کسی صورت کشمیریوں سےحق خودارادیت نہیں چھین سکتا ،

 

آزاد کشمیر کے صدر نے شیخ رشید کے ساتھ ملاقات میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply