آزاد کشمیر کے صدر نے شیخ رشید کے ساتھ ملاقات میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
49

فاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے سردار مسعود خان سے مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں محصور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے سیاسی و سفارتی کوششوں کو تیز کرے اور عالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ محصور آبادی کو خوراک اور ادویات پہچانے کے لیے انسانی راہداری کھولے.

قبل ازیں مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ شید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 21 دن سےکرفیو نافذ ہے، وہاں نہ تو اشیائے خوردونوش ہے اور نہ ہی ادویات، بھارت نے وادی کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے، آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ، کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی، مودی کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیرکا معاملہ دوبارہ اجاگرہوا، ساری دنیا کا میڈیا ہٹلرمودی کےخلاف ہوتا جارہا ہے، سری نگر کی آواز پاکستان کی آوازہوگی۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سری نگرکی آوازپاکستان کی آوازہوگی ، کشمیری 72 سال سے اپنا خون دے رہے ہیں، 72 سالوں سے وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، میانداد چھکا لگاتا ہے اور بھارت کو شکست ہوتی ہے تو چھ کشمیری اس خوشی میں شہید ہو جاتے ہیں کہ پاکستان جیت گیا ہے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں

Leave a reply