مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری، کشمیری شدید مشکلات میں

باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں، اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔مقبوضہ علاقے کے چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں، جبکہ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے جبکہ دفاتر اور تعلیمی ادارے عملے اور طلباء سے خالی ہیں
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث 7لاکھ افراد کا روزگارتباہ، انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا،
رپورٹ کے مطبق مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو ایک ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے
مقبوضہ وادی میں صنعتوں،فصلوں اورکاروبار کو نقصان،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 5 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں،

Shares: