کندھ کوٹ :27 اکتوبر یوم سیاہ ،شہریوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

باغی ٹی وی ( نامہ نگار)27 اکتوبر یوم سیاہ پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ متعلقہ شعبہ جات اور شہریوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کی یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی .
تفصیل کے مطابق ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اس کے ساتھ ساتھ مودی کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دیگر شرکاء نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگو نے یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شرکہ نے مزید کہا کہ مودی ایک ظالم انسان ہے جس نے کشمیریوں پر بہت ظلم ڈھائے ہے ہم پوری قوم بھارت کو اس ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان، صحافی برادران ،پولیس، اور سرکاری اور نجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Comments are closed.