جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے لے کر چترال تک جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے اور 27 ستمبر کو مظفر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یوٹرن لینے کی ماہر ہے لیکن ہم حکومت کو کشمیر پر کسی صورت یوٹرن نہیں لینے دیں گے، مسئلہ کشمیرپر قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں کشمیر پر ایک ہوں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، وکیل مضبوط ہو تو کیس مضبوط ہوتا ہے اگر پاکستان نے کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر انڈیا کا ہمیشہ کے لئے حصہ بن جائے گا، کشمیر پر خاموش رہنے والوں اور کشمیر سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیری سات دہائیوں سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں اور ہمارے حکمران ٹویٹر پر کشمیر کو آزاد کروا رہے ہیں.

آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ دینے والے تنگ آ چکے ہیں،مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے، کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اب میڈیا کا بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹربیونل حکومتی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں،ہم کبھی بھی اسے قبول نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہے صرف یوٹرن کامیابی سے لے رہی ہیں.

Shares: