کشمیر پالیسی میں تبدیلی آئی یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

0
32

کشمیر پالیسی میں تبدیلی آئی یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، وادی میں کمیشن بھجوانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے، وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ 126 روز سے کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، عالمی مذمتوں کے باوجود وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت اور وہاں کمیشن آف انکوائری بھجوانے کی تجویز کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے جہاں وہ مہاجرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم 19سے 21دسمبر کوالالمپورسمٹ میں شرکت کریں گے،کلبھوشن یادیو سےمتعلق اقدامات بارے جلد بتائیں گے، پاکستان نے بھارت اور جاپان کے مشترکہ بیان کو مسترد کیا تھا،پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مزاکرات کی بحالی کےاعلان کاخیر مقدم کرتا ہے ،پاکستان کی کشمیر کی پالیسی اسی جگہ ہے جہاں تھی،کوئی تبدیلی نہیں آئی،

پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یکم اور 2 دسمبر کو سری لنکا کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو مبارکباد دی۔ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہوا۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے 17 گولڈ میڈل حاصل کیے، ممبئی حملہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر بات نہیں کر سکتے.

Leave a reply