کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

0
46

مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل ،اطلاعات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل آج شام 7 بجے مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہیں میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ سرفہرست بیٹسمین سلمان ارشاد میرپور رائلز کیلئے 16وکٹیں لے کر ٹاپ بولر کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل آج شام 7 بجے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے والی مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیم نے کوالیفائر میں راولا کوٹ ہاکس کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ شاہد آفریدی کی قیادت میں روالاکوٹ ہاکس نے دوسرے ایلیمینیٹر میں میرپور رائلز کو زیر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ 9اگست کو کھیلے جانے والے باہمی مقابلے میں راولاکوٹ ہاکس نے سنسنی خیز انداز میں مظفرآبادٹائیگرز کو صرف ایک رن سے شکست دیتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز نے اس شکست کا بدلہ 14 اگست کو کوالیفائیر میں 7 رنز کی جیت کے ساتھ لیا۔

 

کشمیر پریمیئر لیگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ بیٹنگ ٹیبل پر سرفہرست ہیں جنہوں نے چھ اننگز میں ایک سنچری اسکور کرتے ہوئے 191کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دیگر بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باغ اسٹالیئنز کے کپتان شان مسعود نے پانچ اننگز میں 254رنز بنائے جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف (238)، میرپور رائلز کے شعیب ملک (237) اور حسین طلعت (222) بھی ٹاپ پانچ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

بولنگ کے شعبے کی بات کریں تو کشمیری فاسٹ بولر سلمان ارشاد درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے میرپور رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچز میں 16 وکٹیں اپنے نام کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 8.7رہا۔ اسی ٹیم سے تعلق رکھنے والے عماد بٹ نے 11وکٹیں لے کر دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ روالا کوٹ ہاکس کے نوجوان کشمیری فاسٹ بولر زمان خان 10وکٹوں کے ساتھ مرکز نگاہ رہے۔ راولا کوٹ ہاکس کے اسپنر آصف آفریدی (9) اور باغ اسٹالیئنز کے عمید آصف (9) بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

 

مجموعی طور پر فائنل سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ میں 94 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 3988گیندوں پر 5917 رنز اسکور ہوئے جس میں 575چوکے اور 284چھکے شامل ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے 18 میچز میں چار سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ 36 مرتبہ بیٹسمین نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر 197 وکٹیں گریں جس میں 15رن آوٴٹ بھی شامل تھے۔ دو مرتبہ بولرز نے میچ میں چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پانچ وکٹوں کا ایک کارنامہ بھی اعدادوشمار کا حصہ ہے۔

Leave a reply