مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر کے ترال علاقہ میں‌ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسا دیے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں. یہ مظاہرے بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر میں‌ موجودگی کے دوران ہوئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کئے جانے کے بعد سے جھڑپوں‌ کا سلسلہ جاری ہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں ہندوستانی فوجی گاڑیوں پر زبردست پتھراؤ کیا گیا. اس دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کے چھرے برسائے گئے.

بھارتی فوج کی شیلنگ اور پیلٹ لگنے سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جنہیں‌ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے آج صبح‌ ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے.

Comments are closed.