مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری شہید
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوراندو اور کشمیریوں کو شہید کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے ککر ناگ میں سرچ آپریشن کے دوراندو کشمیریوں کو شہید کر دیا ،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے موقع پر کشمیریوں کو ہراساں بھی کیا .چادر و چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا. آپریشن بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر کیا.
واضح رہے کہ چند دن قبل برہان وانی کے قریبی ساتھ ذاکر موسیٰ کو بھارتی فوج نے شہید کیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے. ذاکر موسیٰ کی آٹھ بار نماز جنازہ ادا کی گئی تھی .