لاہور: سینئر تجزیہ نگار ایاز امیر نے کہا ہے کہ اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی جنہیں ہم دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہم لوگ بےبس ہوگئے ہیں، ہمیں بھارت کا جو جواب دینا چاہئیے تھا وہ ہم نے نہیں دیا اور ہم لوگوں کے پاس اختیار ختم ہوگئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ جو تنظیمیں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑتی رہی ہے اور جنہیں ہم لوگ دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں، وہ ہی لوگ ٹھیک تھے اور پوری 20 کروڑ میں وہ ہی لوگ تھے جن میں ہمت تھی باقی کسی میں ہمت نہیں ہوئی.
واضح رہے کہ پچھلے 18 سال سے حافظ سعید اور ان کی جماعت "جماعت الدعوۃ” نے کشمیر کے مسلئے کو ریلی، جالوس اور لٹریچر کے ذریعے زندہ رکھا ہے جبکہ دوسری جانب ہماری حکومتوں نے کشمیر کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی. صرف و صرف حافظ سعید کی جماعت نے یہ کام سر انجام دیا اور بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے انہیں دہشتگرد قرار دیدیا. لیکن درحقیقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مسلئہ کشمیر زندہ رکھنے والے حافظ سعید اور ان کی جماعت ہے. تاہم اب اس بات کو سینئر تجزیہ نگار ایاز امیر نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی جنہیں ہم دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں.