کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، ترکی بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

0
54

ترکی بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میدان میں آ گیا، ترکی نے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق موثر کوششیں کی جائیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی قوانین اور مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، ترجمان وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس سے خطے میں تناؤ کم ہوگا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے، فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب نے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی، کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا،چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیاہے،

Leave a reply