کشمیرمیں‌ بھارتی فوج کا فوٹو جرنلسٹوں‌ پر وحشیانہ تشدد، کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی تنظیم کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے پلوامہ میں دو فوٹو جرنلسٹوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرناآئے دن کا معمول بن چکا ہے۔بین الاقوامی برادری کوچاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم نے صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںپر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں کا نوٹس لیکرتمام بین الاقوامی فورم پر اس کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں تاکہ ہندوستانی فوج کو سرکاری سرپرستی میں کی جانےو الی ان دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ صحافیوں پر تشدد اور انہیں‌ گرفتار کر کے جیلوں‌ میں‌ ڈالنا معمول بن چکا ہے. صحافی آصف سلطان سمیت کئی جرنلسٹ بھارتی فورسز کے زیر عتاب رہے ہیں.

Comments are closed.